مصر کے شمالی سینائی صوبے میں آج سڑک کنارے رکھے گئے بم کی زد میں آکر کم از کم پانچ فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔طبی اور سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ذرائع
نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج کی ایک بكتر بند گاڑی وہاں
سے گزری اور اس کے دباؤ سے یہ بم پھٹ گیا جس میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک
ہو گئے اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔